کراچی (اسد ابن حسن)ورچول کرنسی سے متعلق تحقیقات CTW کو منتقل کرنے کا فیصلہ، دو نوٹیفکیشن جاری،کیسز کی تفصیلات سیل کو بھیج، تمام اعلی افسران کو مراسلے تحریر کیے گئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے احکامات کے تناظر میں دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں کہ نئے تشکیل شدہ ورچول کرنسیز انویسٹیگیشن سیل (VCIC) جو مذکورہ ونگ کے ماتحت کام کرے گا وہ تمام کرپٹو کرنسی، ورچول کرنسیز، بلاک چین ٹرانزیکشنز، ٹیرر فائننسنگ کے کولڈ والٹ اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات نیا تشکیل شدہ سیلVCIC کرے گا۔ تمام صوبائی سی ٹی ڈبلیو، اینٹی کرپشن، نیب، نیکٹا، ایف بی آر، اے این ایف اور ایف ایم یو مذکورہ بالا حوالوں سے کوئی تحقیقات کر رہے ہوں تو وہ تمام تحقیقاتی مواد مذکورہ سیل کو بھیج دیں تاکہ وہاں تحقیقات کا آغاز کیا جا سکے۔