• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی توازن کیلئے شہری سندھ کا گورنر ہونا چاہیے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ہونے والے حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اور اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی حالیہ ملاقات، آئینی، سیاسی اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ سیاسی توازن برقرار رکھنے کے لیے شہری سندھ کا مینڈیٹ رکھنے والا گورنر ہونا چاہیے۔ خالد مقبول نے اراکین اسمبلی کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے سامنے ایم کیو ایم پاکستان کے اہم مطالبات پیش کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 140-A پر سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق مکمل عملدرآمد اور بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی مجوزہ آئینی ترمیم، لاپتا کارکنان کی بازیابی کا معاملہ بھی وفاقی حکومت کے سامنے اٹھایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید