• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن، بلاول

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977ءپاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے ،یہ وہ دن تھا جب عوام کے مینڈیٹ کو بندوق کی نوک پر چھین لیا گیا، جب آئین کو پامال ، جمہوریت کو زنجیروں میں جکڑا اور لاکھوں لوگوں کی امیدوں کو آمریت نے بجھا دیا،انہوں نے کہا کہ آج 49 برس بعد بھی ہمارا عزم وہی ہے کہ آئین کی بالادستی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کا تحفظ کریں گے۔ یوم سیاہ 5 جولائی کو 49 سال مکمل ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنرل ضیاء کی آمریت صرف قائدِ عوام کی زیرِ قیادت قائم ملک کی پہلی منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے تک محدود نہیں تھی۔
اہم خبریں سے مزید