رانا ثنا اللّٰہ منشیات کیس میں عدالت پیش پراپرٹی، اکاؤنٹس بحال کرنیکی درخواست

May 22, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی جانب سے منجمد پراپرٹی اور اکائونٹس بحال کرنے کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25جون تک جواب طلب کر لیا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے منشیات سمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔