فلیٹ کی دوسری منزل سے گر کر بچہ زخمی

May 23, 2022

لندن (پی اے) فلیٹ کی دوسری منزل سے گر کر دو سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ لیسٹرشائر پولیس نے بتایا کہ پولیس کو ہفتہ کے روز شام 4بج کر 49منٹ پر ایسٹ مڈلینڈز ایمبولینس سروس نے لیسٹر کے فروگ آئی لینڈ علاقے میں واقع آدمز اپارٹمنٹ پر طلب کیا۔ جہاں ایک 2 سالہ چہ فلیٹ کی دوسری منزل کی کھڑکی سے نیچے گرا، جسے ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے ایک 23سالہ خاتون کو لاپرائی برتنے کے الزام میں حراست میں لے لیا، جو بدستور کسٹڈی میں ہے۔ لیسٹر شائر پولیس جائے وقوع پر تفتیش میں مصروف ہے اور اس نے اس حوالے سے معلومات رکھنے والے افراد سے پولیس کے ساتھ رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔