محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے افسران کو اپنا وقت جنگلات میں گزارنے کا حکم

May 23, 2022

کوئٹہ (خ ن)محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ میں وزیراعظم آفس کی ہدایات کی روشنی میں تمام فیلڈ کنزرویٹرز آف فوریسٹ ڈپٹی کنزرویٹر آف فوریسٹ ڈویژنل فارسٹ آفیسر ان اور رینج فارسٹ آفسر ان کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ آتشزدگی کے موسم یعنی 25 جولائی 2022 تک اپنے اوقات کار کا 75 فیصد وقت جنگلات میں گزارے انہیں مزید حکم دیا گیا ہے کہ وہ آتشزدگی کے واقعات بارے ہفتہ وار رپورٹس تیار کرکے معینہ فارمیٹ پر محکمہ کو ارسال کریں تاکہ یہ رپورٹس مزید کارروائی کے لیے منسٹری آف کلائمیٹ چینج حکومت پاکستان کو بھجوائی جا سکیں۔