• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس، 16 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور

اسکرین گریب
اسکرین گریب

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 16 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے سماعت کے دوران تمام ملزمان کی 25 مئی تک ضمانتیں منظور کی ہیں۔

سیشن عدالت کی جانب سے ملزمان کو ضمانت کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عدالت نے قلعہ گجر سنگھ پولیس سے ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید