فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے

May 24, 2022

پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس کے کِلیان مباپے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن گئے، 23سالہ مباپے نے مزید 3سال کیلئے پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ سائن کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلیان مباپے کو نئے معاہدے کے تحت ماہانہ 4ملین پاونڈز ملیں گے، سالانہ 48ملین پاونڈ آمدن کے ساتھ مباپے سب سے زیادہ آمدن والے فٹبالر بن جائیں گے۔پی ایس جی سے معاہدہ برقرار رکھنے کیلئے مباپے نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی پیشکش ٹھکرائی ہے۔دوسری جانب کلیان مباپے کی پی ایس جی سے ڈیل پر یورپی فٹبال میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، اسپینش لیگ لالیگا نے فرانسسی کلب کیخلاف باضابطہ شکایت کردی۔لالیگا کے مطابق پچھلے دو سال کے دوران خسارہ ظاہر کرنے والا کلب ایک پلیئر کو اتنی رقم کیسے دے سکتا ہے۔