موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی، عبدالرحمٰن کانجو

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمن کانجو نے کہا ہے کہ عمرانی ٹولہ جتنا مرضی زور لگالے موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ نیازی حکومت اپنی نااہلیوں کی وجہ سے انجام کو پہنچی۔ مریم نواز کے خلاف ہرزہ سرائی کی وجہ سے عوام میں شدید غصے کا اظہار کیاجارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر وسابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، سٹی جنرل سیکریٹری و سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق سے کی گئی ملاقات میں کیا ۔اس موقع پر خواتین رہنماؤں نے عبد الرحمٰن کانجو کو گلدستہ پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ عبدالرحمٰن کانجو نے مزید کہا کہ عمران خان اگر بھاگنے والے نہیں تھے تو پشاور میں کیوں چھپ کر جا بیٹھے۔ عمران خان سوائے عوام کا وقت ضائع کرنے اور ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ کے اور کچھ نہیں کر رہے۔