منشیات فروشی کے ملزم کو قید وجرمانہ

May 25, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے منشیات فروشی کے مقدمے میں ملزم علی حسین کو چار سال پانچ ماہ قید وجرمانے کی سزا سنادی، پراسیکوشن ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ غربی نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔