• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 کروڑ روپے کی آئس اور دیگر منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ آئس کوئین حرا ناز عدالتی ریمانڈ پر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے 25کروڑ روپے کی آئس اور دیگرمنشیات کےمقدمہ میں ملزمہ حراناز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کوکین کوئن کے بعد آئس کوئین اپنے ساتھی سمیت عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نےملزمہ حراناز کوعدالتی ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔عدالت نے ملزمہ کے دیورملزم عبدالغفارکو4دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کی تحویل میں دےدیا۔پولیس نے استدعا کی کہ ملزموں کا14دن کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے،ملزموں سے25کروڑسےزائد مالیت کی اعلی کوالٹی آئس برآمد ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید