• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 5 زخمی ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے مبینہ مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 5ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے پستول، گولیاں اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق بلدیہ سیکٹر ایف ون، 9 کے قریب الطاہر مسجد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن میں زخمی ملزم صدام حسین ولد عبدالرحمن بھی شامل ہے، جبکہ عبدالیاسر ولد مستقیم کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی۔ دوسرے واقعے میں نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں سائمہ برج ویو کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت شاہ رخ ولد شمیر احمد کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ سندھ باد روڈ پر بھی ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس میں ایک ملزم ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت مظفر چانڈیو اور گرفتار ملزم کی شناخت اطہر چانڈیو کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ادھر ڈیفنس سی آر پتا کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت جاوید ولد عبدلمرجان کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید