کراچی (پ ر) کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرے گی، جس کے لیے کے یو جے اور ایک نجی ادارے ’’مینٹور ٹی پی اے‘‘ (Mentor TPA)کے مابین ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت کے یو جے فنڈز فراہم کرے گی، جب کہ مذکورہ ادارہ کراچی سمیت پورے ملک میں 300سے زائد اسپتالوں میں کے یوجے کے ارکان اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے انتظامات اور نگرانی کا ذمے دار ہوگا۔ اس ضمن میںمذکورہ ادارے کے دفتر میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی۔