کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کمرشل پلاٹس پر تجاوزات کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ڈی اے کو ایک ماہ کی مہلت دیدی۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو بلدیہ ٹاؤن کمرشل پلاٹس پر تجاوزات قائم کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار خالد لطیف کے کمرشل پلاٹ ایل ایس 16کے کچھ حصے پر قبضہ ہے۔ قبضے کی وجہ سے درخواست گزار کو پلاٹ کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لیکن آپ اب عدالت آئے ہیں، جب ارد گرد تعمیرات ہوگئی ہیں۔