• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر کے علاقے کچا روڈ غازی گوٹھ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃالہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی سندھ کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ ٹیم نے کچا روڈ غازی گوٹھ منگھوپیر میں چھاپہ مارا، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشتگرد کراچی میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید