کراچی(اسٹاف رپورٹر) ناتھا خان ریلوے ٹریک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر 80 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت مشتاق احمد ولد عبدالرحمن، عمر 80سال کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ ڈرگ روڈ ریلوے تھانے کی حدود میں پیش آیا۔