کوئٹہ سے ڈکیت سمیت 6مفرور ملزمان گرفتار

May 25, 2022

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ کی ہدایت پر شالکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث لیاقت علی جبکہ گوالمنڈی پولیس نے مفرور ملزم حیات اللہ ٗ شہید عبدالخالق تھانہ پولیس نے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ مفرور محمد جمال کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی انڈسٹریل پولیس نے مفرور ملزم موسیٰ کوحراست میں لے کرمسروقہ موبائل فون بجلی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کنگری لیویز کومطلوب مفرور ملزم بختیار احمد جبکہ کینٹ پولیس نے نوا کلی میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا۔