دعا زہرا کی شوہر کیساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

May 25, 2022

اسکرین گریب

کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دُعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر دُعا زہرا کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دُعا زہرا ظہیر احمد اور اُن کے اہلخانہ کے ہمراہ کسی ریستوران میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دعا زہرہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی۔

پولیس کے مطابق دعا زہرہ کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفیٰ کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ قاری غلام مصطفیٰ حسن مارکیٹ نیو سمن آباد لاہور کا رہائشی ہے اور نکاح خواں نے دعا زہرہ کا بوگس نکاح پڑھایا تھا۔