جے ایس گولڈ فنانس، صارفین کی سہولت کیلئے الماس جیولرز سے معاہدہ

May 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے بینکوں میں شامل جے ایس بینک (JS Bank) نے ملک کے صف اول کے جیولرالماس جیولرز کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت اسکے صارفین آسانی اور باسہولت انداز سے جے ایس گولڈ فنانس استعمال کرسکیں گے۔اس اشتراک کی بدولت جے ایس بینک کے صارفین کو باسہولت انداز سے اپوائنمنٹ کی بکنگ اور گولڈ کی تصدیق کے لئے تیزرفتار طریقہ کار فراہم کیا جائے گا کیونکہ صارفین میں گولڈ کی بنیاد پر فنانسنگ کی طلب بڑھتی جا ر ہی ہے۔ اس معاہدے پر جے ایس بینک کے گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ عاطف سلیم ملک اور الماس جیولرز کے سی ای او عدنان اشتیاق نے دستخط کئے۔ اس موقع پر الماس جیولرز کے چیئرمین کاشف اشتیاق، جے ایس بینک کے ہیڈ آف پروڈکٹس فہد صدیقی سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ گولڈ فنانسنگ کے شعبے میں جے ایس گولڈ فنانس کا صف اول کی مصنوعات میں شمار ہوتا ہے۔اس پیش رفت پر عاطف سلیم ملک نے کہا ’’سونے کے زیورات کی موقع پر ہی تصدیق کی فراہمی کے لئے الماس جیولرز کے ساتھ اشتراک پر ہم نہایت خوش ہیں۔ جے ایس بینک ہمیشہ ایسے اقدامات کے لئے کوشاں رہا ہے جس سے نہ صرف صارفین کیلئے خدمات میں بہتری آئے بلکہ انہیں فنانسنگ کے لئے سادہ، آسان اور باسہولت رسائی بھی میسر ہو۔ اس اشتراک کی بدولت صارفین کا بینک پر مزید اطمینان بڑھے گا اور وہ گولڈ کے بدلے تیز رفتاری اور بحفاظت طریقے سے سرمایہ حاصل کرسکیں گے۔‘‘ اس موقع پر الماس جیولرز کے سی ای او عدنان اشتیاق نے کہا ’’پاکستان میں کسی بھی بینک کی جانب سے صارفین کو اپنی نوعیت کی پہلی سہولت کی فراہمی کے لئے جے ایس بینک کے ساتھ اشتراک پر ہمیں فخر ہے۔