یٰسین ملک کی رہائی کیلئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے، رہنما JKLF

May 27, 2022

وٹفورڈ ( نمائندہ جنگ ) جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ وٹفورڈ کے رہنماؤ نے مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کوعمرقید کی سزادینے کی بھارتی عدالت کے فیصلے کی مذمت و مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی عدالت نے ممتاز کشمیر ی رہنما یاسین ملک کے خلاف جن جھوٹے مقدمات کی بنیاد پر سزائے عمر قید دی ہے وہ ماورائے عدالت فیصلے ہیں ان میں صداقت نہیں ہے اور ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔چوہدری محمد سعید،چوہدری محمد رفیقِ ، اقبال تبسم ، شمیم بھٹی، شیخ محمد اسلم ، انجنیئر عثمان علی خان، چوہدری محمد منیر ،لیاقت حسین چوہدری، ریاست بھٹی،راجہ محمد عارف ، چوہدری محمد صدیق چوہدری محمد صغیر ودیگر رہنماؤ نے بھارت کی عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی و خودمختاری اور یاسین ملک کی رہائی تک ھماری جد وجہد جاری رہے گی۔ان رہنماؤں نےجموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی مرکزی قیادت اور قوم پرست جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے قانونی و آئینی ماہرین پر جامع کمیشن بنائیں جو یاسین ملک کی رہائی کے لیے عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ پیش کرے۔ ان رہنماؤں نے کہا کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے جہاں رائے شماری ہوئی ہے نہ ہیکشمیر بھارت کا حصہ ہے اور نہ ہی بھارت کا آئین کشمیر پر لاگو ہوتا ہے۔ یاسین ملک بھارت کے شہری نہیں ہیں وہ ریاست جموں وکشمیر کے شہری ہی۔ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ ہے بھارت مسلہ کشمیر کو خو د اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا آج تک بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کیا ان ر ہنماؤں نے کہا کہ بھارت کے حکمران اس سے قبل شہید کشمیر محمد مقبول بٹ افضل گوروکو بھی خلاف قانون خلاف ضابطہ پھانسی دے چکے ہیں اب بھارت کے حکمران طبقہ نے یاسین ملک کو راستے سے ہٹانے کے لیے ماورائے عدالت اقدامات کر ر ہا ہے ۔ کشمیر ی قیادت خصوصا آزاد کشمیر حکومت نے بھارت کے غیر اہینی اقدامات کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر موثر کردار ادا نہیں کیا ۔ان ر ہنماؤں نے اقوام متحدہ اور یو این سیکورٹی کونسل کے مستقل رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گلبھوش یادیو کی طرح یاسین ملک کی رہائی کا مسلہ عالمی عدالت انصاف میں اٹھائے اور یاسین ملک کی باعزت رہائی کے لیے اقدامات کریں ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ اب کشمیر ی قیادت پرذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کے یاسین ملک کی رہائی کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔ ان رہنماؤں نے کہا کشمیر ی عوام بھارت کے غیر آئینی اقدامات سے دبنے والے نہیں ہیں ۔ہماریآزادی کی جنگ وطن کی مکمل آزادی تک جاری ر ہے گی ۔