میٹرو بس سروس بحال

May 27, 2022

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبہ کو صرف مسافروں کی مد میں تین دن میں نوے لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ۔میٹرو کے مطابق لانگ مارچ کے دوران راولپنڈی سیکشن میں رحمن آباد اسٹیشن پر شٹر،مختلف جگہوں پر فینس اور پریڈ گرائونڈ سٹیشن کے گیٹ کو نقصان پہنچایا گیا ۔ادھر احتجاج کے باعث بند سروس بحال ہوگئی ہے۔