فیڈرل بورڈ نے منسوخ کا نیا شیڈول جاری کر دیا

May 27, 2022

اسلام آباد (وقائع نگار) فیڈرل بورڈ اسلام آباد کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے منسوخ پرچوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اب 25مئی کے منسوخ پرچہ جات 8جون اور 26مئی کے منسوخ پرچے 9جون کو منعقد ہوں گے جبکہ پریکٹیکل کے امتحانات 6جون کی بجائے 10جون سے شروع ہوں گے۔ تمام طلبہ اپنی نئی رول نمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ باقی تمام پرچے پہلے سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔