ریکوری میں اضافہ کیلئے لیسکو کابلوں کی اقساط پرپابندی

May 27, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو صارفین کی مشکلات میں اضافہ،بجلی کے بلوں کی اقساط پرپابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع لیسکو کے مطابق ڈائریکٹر کسٹمر سروس کی ہدایت پر ریکوری میں اضافہ کے لئے بلوںکیاقساط بند کردی گئی ہیں۔ہر ماہ کی آخری تاریخوں میں زیادہ سے زیادہ ریکوری ظاہر کرنے کے لئے بلوں کی اقسا ط بند کرنا معمول بن چکا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے مئی اور جون میں بڑے بل آتے ہیں، جسےاقساط میں تقسیم کرنا ضروری ہوتا ہے،بجلی صارفین لوڈ شیڈنگ کے طویل شیڈول اور غیر اعلانیہ بندش سے پہلے ہی پریشان ہیں، اور اب لیسکو کی جانب سے لاہور کے صارفین سے ایک اہم سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔لیسکو ترجمان نے موقف میں کہا کہ بجلی کے بلوں کی اقساط جاری ہیں اس سلسلہ میں صارفین قریبی کسٹمر سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔