سنجے دت کا والد سنیل دت کی برسی پر جذباتی پیغام

May 27, 2022

سنجے دت کا والد سنیل دت کی برسی پر جذباتی پیغام

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت نے اپنے والد سنیل دت کی 17 ویں برسی کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

سجنے دت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنے والد سنیل دت کے ساتھ اپنی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’زندگی کے اُتار چڑھاؤ میں والد ہمیشہ میری رہنمائی اور حفاظت کے لیے موجود تھے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ’آپ میری طاقت ، حوصلہ افزائی اور مدد کے لیےضرورت کے وقت ہمیشہ موجود ہوتے تھے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’آپ نے مجھے ہر وہ بہترین چیز دی جس کی کوئی بھی بیٹا خواہش کرسکتا ہے۔‘

سنجے دت نے اپنی پوسٹ کے آخر میں والد سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے والد، مجھے آپ کی بہت یاد آتی ہے!‘

اداکار کی اس پوسٹ پر اہلیہ مانیاتا دت نے بھی کمنٹ سیکشن میں اپنی محبت کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ اداکار ہریتک روشن کی سابقہ ​​اہلیہ اور فیشن ڈیزائنر سوزین خان نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’سنیل دت ایک شاندار منفرد انسان تھے۔‘

خیال رہے کہ اداکار اور فلم ساز سنیل دت 25 مئی 2005 کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کرگئے تھے۔

سنیل دت نے اپنی ساتھی اداکارہ نرگس سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے، سنجے، پریا اور نمرتا ہیں۔