عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازشیں کرنیوالے ہمیشہ ناکام رہے، علماء

May 28, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر ) عقیدۂ ختم نبوت و ناموس رسالت کے خلاف سازشیں کر نے والے ہمیشہ ناکام ہو ئے اور رہتی دنیا تک ذلت و رسوائی ان کا مقدر ہے، زندگی کے آخری سانس تک تحفظ ختم نبوت و نا موس رسالت کا تحفظ کرتے رہیں گے عقیدہ ختم نبوت دین کی بنیاد ہے بنیاد کے بغیر کو ئی عمارت قائم نہیں رہ سکتی اس لیے انگریز سامراج نے قادیانیت کے ذریعے اسلام کی عظیم الشان عمارت کو منہد کرنے کی مذموم کوشش کی۔اکابرین کی جدوجہد کی بدولت اللہ تعالی نے مسلمانوں کے ایمان کو محفوظ رکھا اور انگریز کی سازش کو ناکام بنایا،ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم،ناظم اعلیٰ لاہور مولانا قاری علیم الدین شاکر، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمد قمر، مولانا محمدعابد حنیف، مولانا عبیدالرحمن معاویہ، مولانا محمدزبیر جمیل، قاری محمداقبال نے خطبات جمعہ میں کیا۔ علماء نے کہا کہ ملک عزیزمیں قادیانیت کی اسلام و ملک دشمن غیر آئینی و غیر قانونی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں ،جوباعث تشویش ہے۔