حج ٹریننگ دوسر ے روز بھی جاری رہی

May 28, 2022

لاہور(خصوصی نمائندہ) عازمین حج کے لیے ٹریننگ ورکشاپ جمعہ کو دوسرے روزکے لیے بھی جاری رہی۔ وزارت مذہبی امور وبین المذہب ہم آہنگی اور ڈائریکٹوریٹ آف حج لاہور کی جانب سے عازمین حج کو انتظامی امور کی تربیت کے حوالے سے دوسرے روز جمعہ کو ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں کیا گیا۔تقریب میں سابق ڈائریکٹر جنرل حج جدہ ساجد یوسفانی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر حج پنجاب ریحان عباس کھوکھر‘ سابق ڈائریکٹر حج محمدفروغ آفتاب‘علامہ عمران بشیر اور ماسڑ ٹرینر حاجی محمد یونس مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔