پشتونوں کی نوجوان نسل کو غیر سیاسی بنانیکی سازشیں ہورہی ہیں، اے این پی

May 28, 2022

کوئٹہ(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری یوتھ افیئرز خان زمان کاکڑ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی پشتون قوم کو سیاسی لحاظ سے محکوم اور منتشر رکھنے کا ایک سازشی پراجیکٹ ہے۔ تزویراتی گہرائی کی پالیسی کو دوام بخشنے اور ہمارے وسائل پر استعماری قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے اس کھوکھلی مقبولیت پسندی کا سہارا لیا جارہا ہے تاکہ پشتون نوجوانوں کو اپنی سرزمین سے لاتعلق کیا جائے اور ان کو جذباتی نعروں کے ذریعے قومیت، قومی تشخص اور قومی حقوق کے احساس سے محروم رکھا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو غیر سیاسی بنانے کیلئے مقتدر قوتوں کی طرف سے بڑی منظم سازشیں اور کوششیں کی جارہی ہیں۔