چوک سدو حسام کے علاقے میں کارگو کمپنی کے ڈالے میں آگ بھڑک اٹھی

May 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوک سدو حسام کے علاقے میں کارگو کمپنی کے ڈالے میں آگ بھڑک اٹھی ، ڈالہ میں کیمیکل و دیگر اشیا لوڈ تھیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ریسکیو حکام کے مطابق ڈالہ جا رہا تھا کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پایا اور اس میں موجود کافی سامان کو بحفاظت نکال کر ڈالے کو بھی بچا لیا ، آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔