حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کابم گرادیا،روبینہ اختر

May 28, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سابق صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ تاریخ میں پہلی بار امپورٹڈ حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کر کے عوام پر مہنگائی کابم گرادیا ہے،امپورٹڈ حکومت مہنگائی کے جو الزامات عمران خان کے دورہ حکومت پر لگاتی تھیں آج ان کی حکومت اور آئی ایم ایف کی ملی بھگت سے مہنگائی کا جن عوام کے سامنے آگیا ہے، حکومت نے حقیقی مارچ کے راستے میں جگہ جگہ ریکواٹیں لگاکر لاٹھی چارج،آنسوگیس سے ظلم کی انتہا کی ،اس موقع پر نعیم النساء، فاطمہ اعجاز،مسرت اکرم اور بدرالنسا ء موجودتھیں۔