دنیا کا حساس ترین تھری ڈی اسکینر

June 20, 2022

جدت سے بھر پور اس دور میں ماہرین ایسی چیزیں تیار کررہے ہیں جن کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جائے۔ دنیا کا حساس ترین تھری ڈی اسکینر تیار کیا گیا ہے۔ اسے ’’ریو وپوائنٹ ‘‘ تھری ڈی منی کا نام دیا گیا ہے جو 0.02 ملی میٹر درستی سے باریک ترین اشیا کی درست ترین اسکیننگ کرکے اسے اسکرین پر تھری ڈی ماڈل میں پیش کرتا ہے۔ اس طرح صرف 0.05 ملی میٹر دوری سے بھی یہ اپنا کام کرتا رہتا ہے اور دس فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے برق رفتاری سے کسی بھی ٹھوس شے کو اسکین کرسکتا ہے۔

حیرت انگیز بات یہ ہے کہ، اس کا وزن صرف 160 گرام ہے، اسی لیے اسے ہاتھ میں لینا اور گھمانا بہت ہی آسان ہے۔ اس اہم ٹیکنالوجی کی افادیت وہ ماہرین بخوبی جان سکتے ہیں جو تھری ڈی ماڈلنگ جیسا مشکل کام کرتے ہیں اور انہیں کوئی ماڈل تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریورس انجینیئرنگ کے لئے بھی تھری ڈی اسکیننگ بہت ضروری ہوتی ہے۔ دوسری جانب دانتوں کے ڈیزائن اور طبی آلات اور پیوند کے لئے بھی تھری ڈی ماڈلنگ لازمی ہوتی ہے۔

یہاں تک کہ صرف منٹوں میں ایک پوری تھری ڈی دنیا بنائی جاسکتی ہے اور ماڈلنگ کا عمل دس گنا تیز بنایا جاسکتا ہے۔ اسکیننگ کے بعد ایپ میں موجود کوالٹی کنٹرول فیچر اس کی تمام خامیوں کو دور کرتا رہتا ہے۔ اسکیننگ کے لیے نیلی لائٹ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کسی طرح بھی نقصان نہیں پہنچاتی۔ اسکیننگ کے لیے دستی اسٹیبلائزر غیرمعمولی اہمیت رکھتا ہے جو کسی بھی طرح دھندلاہٹ کی وجہ نہیں بنتا۔

اسے آسانی سے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے، پھر اس پر مزید کام کرنے لئے ریوو اسٹوڈیو ایک سافٹ ویئر کی صورت میں پیش کیا ہے، جس میں موجود ٹولز اسکیننگ کے عمل کی مزید ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں۔ چند میں اسے دنیا بھر میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ فی الحال اس کی قیمت 436 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔