کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کی حدود میں واقع سربمہر غیر قانونی دکانیں دوبارہ کھل گئیں

June 24, 2022

کراچی (اسد ابن حسن) کنٹونمنٹ بورڈ ملیر کی حدود میں ایک مرتبہ پھر رہائشی عمارتوں میں غیر قانونی دکانوں کی تعمیرات میں ایک مرتبہ پھر تیزی آگئی ہے۔ اس حوالے سے سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ ملیر عمر فاروق نے نشاندہی کروانے پر کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران سی بی ایم کی حدود میں واقع سعدی ٹاؤن میں واقع رہائشی عمارتوں کے گراؤنڈ فلور پر درجنوں غیر قانونی دکانوں کی نشاندہی کی جاتی رہی تاہم ایک مرتبہ دکانیں کچھ عرصہ بند رہیں مگر دوبارہ کھل گئیں۔اسی دوران سی ای او کے حکم پر مرکزی شاہراہ پر خالی پلاٹوں پر پتھارے اور ٹھیلوں اور دکانوں کے باہر اضافی جگہ گھیرنے پر کارروائی تو ہوئی مگر پھر وہی شروع ہوگیا ۔