• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) اور شہر کی تمام انڈسٹریل ٹاؤن ایسوسی ایشنز، سیکٹرز ایسوسی ایشنز اور معروف تاجر رہنماؤں نے حالیہ بھارتی جارحیت اور بزدلانہ میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان بھر کے کاروباری حلقوں سے کراچی تا خیبر اور گوادر تا گلگت تمام اختلافات کو پس پشت ڈالنے اور اپنے وطن عزیز کے دفاع کے عظیم مقصد کے لیے اکٹھے کھڑے ہونے کی اپیل کرتے ہیں۔اب تقسیم کا نہیں بلکہ یہ وقت دنیا کو دکھانے کہ پاکستان متحد ہے۔
ملک بھر سے سے مزید