اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان کی قیادت میں کام کرنے والے کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی انسداد قزاقی پر مرکوز بین الاقوامی نیول آپریشن ’سی سپرٹ‘ 26 اپریل کو کامیابی سے مکمل ہو گئی۔یہ آپریشن کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت منعقد ہوا جس میں بحرین، برازیل، جاپان، اردن، کویت، عمان، پاکستان، کوریا، سعودی عرب، اسپین، تھائی لینڈ، ترکی اور برطانیہ نے اس میں شمولیت کی۔ اس آپریشن میں چھ ممالک کے بحری جہازوں اور فضائی ذرائع نے حصہ لیا جب کہ یورپی نیول فورسز کے آپریشن اٹلانٹا نے بھی تعاون فراہم کیا۔