• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ، بے بنیاد بھارتی دعوے مسترد

اسلام آباد (فاروق اقدس) ڈپٹی وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب پاکستان اور آزاد کشمیر پر انڈیا کے حملوں کے حوالے سے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بریفنگ دی ، بے بنیاد بھارتی دعوے مسترد ۔ بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ 75 سے 80بھارتی طیاروں نے حملہ کیا،اپنی یئرفورس کو فری ہینڈ دیتےتو نتائج مختلف ہوتے بھارتی جارحیت نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، بھارتی جارحیت نے علاقائی امن واستحکام کو خطرے میں ڈالا۔ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور بین ریاستی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے کیے گئے۔ اسحاق ڈار نے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے بے بنیاد بھارتی دعوؤں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے سے پاکستان کو جوڑنے کا کوئی قابل اعتبار ثبوت نہیں، ہندوستانی قیادت نے ایک بار پھر دہشت گردی کا استعمال کرتے ہوئے مظلومیت کی فرضی داستان کو فروغ دیا، بھارت نے کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے کے لیے بین الاقوامی برادری کی بار بار کی گئی باتوں پر توجہ نہیں دی، عالمی برادری بھارت کو اس کے غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ طرز عمل کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔
ملک بھر سے سے مزید