لاہور(نمائندہ جنگ)ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ رواں سال جون سے ستمبر تک جنوب مغربی مون سون سیزن کے دوران جنوبی ایشیا کے زیادہ تر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش اور اوسط سے زیادہ درجہ حرارت کی پیشگوئی کی گئی ہے۔زیادہ بارشیں شمال مشرقی پنجاب میں ہونگی، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہےعلاقائی ماحولیات سے متعلق 9جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان ،افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، میانمار، نیپال اور سری نکا کے قومی موسمیاتی اور ہائیڈرولوجیکل سروسز نے مشترکہ طور پر نقطہ نظر تیار کیا تھا جس کے مطابق مقامی سطح پر فیصلہ سازی کی پیشگوئیوں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔