• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے خلاف بھارت کی کھلی جارحیت کے بعد ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر صوبائی سیکریٹری سید اختر میر کی صدارت میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل کی سطح پر اسکاؤٹس کے یونٹوں ، گروپوں اور دیگر والینٹئرز کی فوری خدمات کے لئے غور کیا گیا اور اس سلسلے میں بروز ہفتہ اوراتوار کو اسکاؤٹ گروپوںکو فوری طبی امداد اور ایمرجنسی ریسپانس کی تربیت فراہم کرنے کے بارے میں فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ملک میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ اسکاؤٹس بھی ہمہ وقت تیار ہیں ۔علاوہ ازیں گلستان اسکاؤٹس ٹریننگ سینٹر پر کراچی ڈویژن کے گروپ اسکاؤٹ لیڈرز کا اجلاس بھی صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر کی صدارت میں منعقد ہوا، کراچی کے ہر ضلع میں ایمرجنسی سینٹر ز قائم کئے گئے یہ سینٹر ز کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے ڈسٹرکٹ سیکریٹری آغا طاہر عباس کریں گے ۔

ملک بھر سے سے مزید