کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کے دو اہلکاروں اے ایس آئی باسط اور کانسٹیبل رحیم بخش کو رشوت لینے پر ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ،رشوت لینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ اور ویڈیو کے بعد جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بلدیہ ٹاؤن تھانے کے ایک اہلکار نے رشوت طلب کی اور ایک زیر حراست شخص کو بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔