کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ جنگ سے قوم اور دونوں ملکوں کی معاشی صورت حال بھی خراب ہوگی،بھارت کے اپوزیشن لیڈر مودی سرکار کو ہٹ دھرمی اور جنگی جنون سے باہر نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں،بھارت کی جارحیت نے انتہا کردی ہے، عالمی طاقتوں نے فوری مداخلت نہیں کی تو خطے میں ایسی جنگ کا آغاز ہوگا جس کی تپش سے دنیا بھی محفوظ نہیں رہ سکے گی، پاکستان نے اب تک صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر کے عالمی جنگی قوانین کی پاسداری کی ہے، یہ ہماری کمزوری نہیں بلکہ ایشیا اور دنیا کے دیگر ملکوں کو تباہی سے بچانا ہے، ایک ذمہ دار ملک کے طور پر پاکستان نے ہر ممکن اسٹریٹجک احتیاط کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان بھارتی جارحیت کا اپنے طے کردہ وقت اور مقام پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔