• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی خریداری کی قیمت 27 سے گھٹا کر24.75 کرنیکی تجویز

  اسلام آباد ( اسرار خان ) اگلے مالی سال 2025-26میں صارفین کو بجلی کے بنیادی نرخوں (base tariffs) میں نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے، کیونکہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ایک تجویز پر غور کر رہی ہے جو کہسنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ (CPPA-G) نے پیش کی ہے۔ اس تجویز میں بجلی کی خریداری کی قیمت (Power Purchase Price - PPP) کو موجودہ 27 روپے فی یونٹ سے گھٹا کر اگلے مالی سال میں 24.75 روپے فی یونٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔بجلی کی خریداری کی قیمت (PPP) بنیادی نرخ کے تعین کا ایک اہم جز ہے، اور اس کٹوتی کا مقصد گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کو ریلیف دینا ہے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال جون میں نیپرا نے موجودہ مالی سال 2024-25 کے لیے PPP کو 22.95 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 27 روپے فی یونٹ کر دیا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید