• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کراچی دفتر GPO بلڈنگ میں منتقل، شفٹنگ شروع

کراچی (اسد ابن حسن) قومی احتساب بیورو (NAB) کراچی جس کا ہیڈ افس کراچی کینٹ اسٹیشن کے نزدیک واقع ہے کو وہاں سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور شفٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ مذکورہ دفتر اپ آئی ائی چندریگر روڈ پر واقع قدیم جنرل پوسٹ آفس بلڈنگ میں چھ ماہ کے اندر اندر منتقل ہو جائے گا۔ مذکورہ بلڈنگ 55لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر لی گئی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ادارے کے چیئرمین نے بذات خود مذکورہ نئی بلڈنگ کا معائنہ کیا تھا واضح رہے کہ مذکورہ جنرل پوسٹ افس بلڈنگ 1866 میں بطور ٹیلی گراف افس قائم کی گئی تھی۔ اس قدیم بلڈنگ کو کیپٹن فلپ نے ڈیزائن کیا تھا اور اس وقت اس کی تعمیر کے اخراجات 20 ہزار 500 روپے ہوئے تھے۔ تقسیم ہندوستان کے بعد اس کی ازثر نو تعمیر 1955میں شروع ہوئی اور پانچ سال میں مکمل ہوئی جس پر 15لاکھ روپے کے اخراجات ائے۔

ملک بھر سے سے مزید