سینیٹر سکندر میندھرو کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی کے چار امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے

June 24, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینیٹرڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کے سبب خالی قرار پائی جانے والی ٹیکنوکریٹ اور علما کی سیٹ پر پیپلزپارٹی کے کریم احمدخواجہ ، عبدالرزاق شیخ، نورالحق قریشی اورخالدہ سکندرمیندھرونے کاغذات جمع کرانے کے آخری روز سینیٹ کی نشست پر کاغذات جمع کرادیئے،آخری روزچار اُمیدواروں نے مجموعی طور پر 6کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 جون 2022کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے فیصلوں کیخلاف اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ 25جون 2022 مقرر کی گئی ہے جبکہ اِن اپیلوں کے فیصلوں کی آخری تاریخ 28 جون 2022 مقرر ہے۔