• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جارحیت میں پہل نہیں کی لیکن اس بار بھارت میں گھس کر مارا، عطا تارڑ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے ’’وار روم‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام پراسیس کو لیڈ کیا ہے آرمی چیف عاصم منیر کا اس میں بہت بڑی شراکت ہےسب مبارکباد کے مستحق ہیں اور قوم زیادہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ وزیر اطلاعات ، عطااللہ تارڑنے کہا کہ جارحیت میں ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار بھارت میں گھس کر مارا۔سینئر صحافی اور تجزیہ کارحامد میر نے کہا کہ ایک لاحاصل سیز فائر کا کوئی فائدہ نہیں ہے،سینئر صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نےلمبی دعا کرائی ، رات کو جب فیصلہ ہوا تو ہماری ملٹری اور سویلین لیڈر شپ ایک ساتھ بیٹھے تھے وہاں یہی اسلامی طریقے کی جو بات کر رہا ہوں وہاں لمبی دعا کرائی گئی اور وہ دعا جنرل عاصم منیر نے لیڈ کی وہ حافظ قرآن بھی ہیں اور ان کی نالج بھی بہت ہے جس طرح آپریشن کا نام رکھا وہ بھی قرآن کی آیت پر رکھا بہت لمبی دعا کروائی گئی یہ بھی اسلامی طریقہ ہے جب بھی مسلمان جہاد کے لیے جاتے ہیں اس سے پہلے دعا کی جاتی ہے اس سنت کو بھی الحمدللہ بڑی زبردست طریقے سے فالو کیا گیا۔سینئر صحافی و تجزیہ کارارشاد بھٹی نےکہا کہ بھارتی سیاسی اور عسکری قیادت کو پتہ تھا کہ پاکستان کیسا جواب دے گا۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار، ارشاد بھٹی نے کہا کہ بے مثال اور لازوال آپریشن بنیان المرصوص ، آہنی دیوار اس پر پاک فوج کو سلام، پاک فضائیہ کو سلام۔ہمیں آپ پر فخر ہے اور ہم آپ کے ساتھ ہیں ۔ہمیشہ ہم نے امن کی بات کی ہمیشہ ہم نے یہ کوشش کی کہ جنگ نہ ہو۔ہمیشہ ہم نے یہ سمجھایا بھارت کو کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ہمیشہ ہم نے یہ سمجھایا بھارت کو کہ اکھنڈ بھارت آپ کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔ہم غزہ والے بے بس لوگ نہیں ہیں، ہم مقبوضہ کشمیر والے مجبور لوگ نہیں ہیں ہم پاکستان ہیں۔ ہم ایک جوہری طاقت ہیں ۔ یہ 25 کروڑ لوگ جو ہیں ہر بندہ سپاہی ہے اور ہر بندہ اپنی فوج کے پیچھے کھڑا ہے تو نہ کرو ایسے۔اس وقت سارے مسائل کا ایک ہی حل ہے وہ ہے دشمن کا آخری پناہ گاہ تک پیچھا کرناوہ ہے آخری سانس تک لڑنا۔ آخری قطرے تک اپنے ملک کی حفاظت کرنا۔یہ وقت ہے رسم شبیری ادا کرنے کا میری فوج اور میری فضائیہ ادا کررہی ہے۔ محمل سرفراز نے کہا کہ ہماری جو پاک افواج ہے ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس طریقے سے منہ توڑ جواب دے سکتی تھی۔جس طریقے سے انہوں نے پہلے دن ہی رد عمل کیا مودی نے ، انڈیا نے۔ ان کو ٹائمنگ کا پتہ تھاان کو پتہ تھا کہ وہ طریقے سے ہم پر اٹیک کریں۔ ہم نے جس طریقے سے ان کو جواب دیا جتنا ہمارا فوری رد عمل تھا۔ان کے رفال طیارے گرانا اتنی بڑی بات تھی کہ انڈیا یہ توقع نہیں کررہا تھا۔یہ بات ان کے دفاعی تجزیہ کاروں نے بھی لکھی ہے ۔ یہ بات انٹرنیشنل میڈیا پر بھی اس طریقے سے آئی ہے۔انڈیا یہ توقع ہی نہیں کررہا تھا کہ یہ ہوگا۔ ان کو لگا کہ وہ آئیں گے اپنی آڈینز کو بتا دیں گے کہ ہم تو جیت گئے ہیں۔کیوں کہ ان کو منہ کی کھانی پڑی اس کی وجہ سے جو مود ی کے لئے شرمندگی ۔ ان کا میڈیا گودی میڈیا کنٹرولڈ بھی ہے اس لئے وہ ادھر اتنی بات نہیں کرسکے۔رفال پر لکھنا بات کرنا وہاں بین ہے۔اس میں بار بار اکسایا کیوں جارہا تھااگلے دن انہوں نے ڈرون حملے کئے اس لے کہ وہ چاہتے تھے کہ پاکستان trap میں پھنسے ان کو کوئی ٹرافی ملے ۔ ان کو کوئی جہاز مل جائے ہمارا کوئی پائلٹ مل جائے ۔کوئی ایسی چیز ہو کہ وہ اپنے لوگوں کو دکھا سکیں کہ ہم نے تو کیا جواب دیا ہے۔اس کے بعد نور خان ایئر بیس پر حملہ کردیتے ہیں ۔ان کے جو بڑا بدمعاش بننے کے خواب ہیں اس کو تہس نہس کیا ہے۔ حملے کے باوجود ہم کہہ رہے تھے کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہے ۔جنگ کوئی اچھی چیز نہیں ہے امن ہونا چاہئے۔ لیکن ہمیں اتنا اکسایا گیا یہ سارا مودی نے کیا۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ ایک چٹکی سندور کی قیمت تو میرے بابو کو پتہ چل ہی گئی ہوگی۔کتنی فخر کی بات ہے کہ ہماری فضائیہ دنیا کی واحد فضائیہ ہے جس نے رفال گرایا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید