اسلام آباد( فاروق اقدس) رافیل طیاروں کی تباہی کو بھارتی فضائیہ کے لئے سنگین دھچکا قرار،آہنی اقدار کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہوسکتے ہیں، پہلگام دہشتگردی کے بعد مودی حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پاکستان کیخلاف فالس سنگین آپریشن اور بھارتی طیاروں کی تباہی پرنریندر مودی کی حکومت پر سخت لفظوں پر تنقید کی جارہی ہے اور داخلی سطح پر بھی انہیں دبائو کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اب گزشتہ روز الہ آباد کے چیف جسٹس جسٹس ارن بھنسالی نے بھارتی وزیراعظم کو یہ خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے حوالے سے مودی حکومت کے متعدد اقدامات اور نکات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔