• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، مدرسے کے ساتھ پولیس کی بند چوکی پر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار

اسٹاف رپورٹر )گلستان جوہر میں واقع مدرسے کے ساتھ پولیس کی بند چوکی پر نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر مدرسہ اشرف المدارس کے قریب پولیس کی بند چوکی پر ہفتہ کی شب نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہو گئے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ چوکی بند پڑی تھی،ممکنہ کریکر سڑک پر گر کر پھٹا۔حقائق جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی جا رہی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید