• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلائٹ آپریشن کی مکمل بندش، پاکستان کی 400 پروازیں منسوخ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) پاک بھات کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے پاکستان کا فضائی اپریشن درہم برہم ہے۔ ہفتے کو پاکستانی کی جانب سے جوابی کاروائی کی وجہ سے ملک بھر کا فضائی آپریشن طویل دورانیے کیلئے بند کیا گیا تو تمام ایئرپورٹس کی 24گھنٹے کی لگ بھگ 400پروازوں میں سے صرف 6 آپریٹ کی جا سکیں باقی پروازیں منسوخ کر دی گئیں یا نان اپریشنل رہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کی شیڈول کی 123 پروازوں میں سے دوحہ اور لاہور کی 3 پروازیں آپریٹ کی جا سکیں جبکہ دیگر میں سے بڑی تعداد میں منسوخ کی گئیں باقی نان آپریشنل رہیں۔ اسلام آباد کی 107 پروازوں میں سے ریاض، دمام کی پروازوں کو روانگی کے ایئرپورٹس پر اتارا گیا۔ پیرس اسلام آباد کو کوئٹہ اتارا گیا۔ لاہور کی 88 پروازوں میں سے دبئی لاہور کو کوئٹہ اتارا گیا۔ باقی تمام پروازیں یا تو منسوخ کی گئی یا اپریٹ نہ کی جا سکیں اسی طرح پشاور کی 18 کی تمام پر تمام 18 پروازیں منسوخ کی گئیں سیالکوٹ کی 19 پروازوں میں سے مسقط کی پرواز کوئٹہ منتقل کی گئی۔ دیگر 18 پروازیں منسوخ رہیں۔ فیصل اباد کی تمام 8 پروازیں منسوخ کی گئیں ملتان کی 21 میں 20 پروازیں منسوخ کی گئیں ایک پرواز پی اے 812 بندش کھلنے کے بعد شارجہ گئی۔

ملک بھر سے سے مزید