• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامسٹس یونیورسٹی، پی ایچ ڈی فیکلٹی کی تعداد 1061 تک پہنچ گئی

اسلام آباد(ساجد چوہدری)کامسٹس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی فیکلٹی ممبران کی تعداد بڑھ کر 1061ہو گئی ہے، جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ، یہ تعدادپاکستان میں کسی بھی یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی فیکلٹی سے زیادہ بتائی جاتی ہے ، یونیورسٹی ذرائع کے مطابق کامسٹس یونیورسٹی اور اس کے تمام کیمپس میں مجموعی فیکلٹی ممبران کی تعداد تقریباً دو ہزار ہے جن میں پی ایچ ڈی ممبران کی تعداد زیادہ ہے ، یونیورسٹی کے تمام شعبوں میں پی ایچ ڈی کے اساتذہ موجود ہیں ، یونیورسٹی میںچھ فیکلٹی ہیں ، ایچ ای سی کی ریکوائرمنٹ کے مطابق ہر ڈیپارٹمنٹ میں پی ایچ ڈی اساتذہ موجود ہیں ، یونیورسٹی میں آفیسر گریڈ میں 2556لوگ تعینات ہیں جن میں فیکلٹی کے ممبران کی تعداد 2033ہے جبکہ نان فیکلٹی کی تعداد 523ہے، اس طرح یونیورسٹی اور اس کے کیمپس میں 2397دیگر سٹاف بھی موجود ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید