اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا، میں، وزیر اعظم شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ مریم نواز نے کہا پاکستان جیت گیا! الحمدللہ! تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے پیغام جاری کیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان جیت گیا! الحمد للہ! انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔