منشیات کیس کے ملزم کو قید، جرمانہ

June 25, 2022

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے منشیات کیس کے ملزم کو ساڑھے چار سال قید سخت اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے گزشتہ برس بارہ جولائی کو موسیٰ رحمان کے قبضہ سے چرس برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی ۔عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید پانچ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔