ٹریفک حادثہ، بھائی جاں بحق، بہن زخمی

June 25, 2022

اسلا م آ باد (خصوصی نامہ نگار ) ٹریفک حادثہ میں بھائی جاں بحق ، بہن زخمی ہو گئی۔ تھانہ مورگاہ پولیس کو علی شاہ نے درخواست دی کہ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چوہڑ چوک سے واپس گھر آ رہا تھا ۔ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سلپ ہوا تو ہم گر گئے اسی دوران ایک آئل ٹینکر پیچھے سے تیز رفتاری سے آیا جس کے اگلے ویل کے نیچے میں میرا بیٹا ثنان شاہ اور میری بیٹی صدا آ گئے ۔ ٹینکر کے ڈرائیور کا نام عبدالواجد معلوم ہوا جو موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ میں میرے بیٹے کی موت واقع ہو گئی جبکہ بیٹی کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔