فاروق ستار کی والدہ کا سوئم اہم شخصیات کی شرکت

June 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کا سوئم پی آئی بی کالونی کے مقامی ہال میں ہواجس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔ قر آن خوانی اور فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر اور سابق مئیر کراچی وسیم اختر، وفاقی وزیر و رکن رابطہ کمیٹی سید امین الحق و اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل انفارمیشن کمیٹی کے اراکین، مرکزی شعبہ جات کے اراکین، سابق گورنرسندھ ومسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر ، کے یوجے ورکرز کے صدر شکیل یامین کانگا، دی نیوز یونین کے صدرسعید محی الدین،پیر الہی بخش فائونڈیشن کے صدر پیر عبدالراشد ، جنرل سیکرٹری علی اصغر و دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت ڈاکٹر فاروق ستار کے عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے فون پر تعزیت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و صوبائی وزیر سعید غنی نے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی۔